اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںشہید سردار حاج قاسم سلیمانیہفتہ کی اہم خبریں

شہداء مقاومت کی برسی، مرکزی مجلس عزاء 15 جنوری جعفرطیار میں منعقد ہوگی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شہداء راہ حسین ؑ و شہداء مقاومت شہید حاج قاسم سلیمانی، شہید ابو مہدی المہندس و دیگر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے لئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری 15 جنوری بروز ہفتہ شب آٹھ بجے امام بارگاہ جعفر طیار سوسائٹی ملیر کراچی میں’’ راہ شہداء حسینی و محافظان ولایت‘‘ کے عنوان کے تحت منعقدہ مجلس عزاء سے خصوصی خطاب کریں گے۔

ایم ڈبلیو ایم سندھ کے صوبائی ترجمان علامہ مبشر حسن نے کہا ہے کہ زندہ قومیں اپنے محسنوں کو فراموش نہیں کرتیں، قوم اور مسلمانوں کے وقار کی سربلندی کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے امت مسلمہ کے سر کا تاج ہیں، ہماری اس مرکزی مجلس عزاء کا مقصد عالم اسلام کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنا ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں شیعہ علماء کونسل کاسانحہ سہیون شریف کی برسی کا اعلان

علامہ مبشر حسن کے مطابق مرکزی مجلس عزاء میں جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ رضی جعفر نقوی، ذاکرین امامیہ سے صدر علامہ نثار قلندری، معروف خطیب نوید عاشق بی اے خطاب کریں گے۔

مرکزی مجلس عزاء میں ماتمی انجمنوں کی فیڈریشن مرکزی تنظیم عزاء کے رہنماء غفران مجتبیٰ، مرکزی تنظیم عزاداری کے رہنماء ایس ایم نقی، امامیہ آرگنائزیشن کے رہنماء سمیت دیگر سیاسی و ملی تنظیموں کے رہنماء شرکت کریں گے۔ دوران مجلس عالمی شہرت یافتہ نوحہ و سلام خواں عرفان حیدر، سہیل شاہ، صبیب عابدی، احمد ناصری سلام پیش کریں گے۔ مجلس کے اختتام پر عالمی شہرت یافتہ نوحہ خواں عرفان حیدر نوحہ خوانی کریں گے۔ اس موقع پر شہر کے مختلف حصوں سے ٹرانسپورٹ اور خواتین کے لئے باپردہ نشست کا بھی انتظام ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button