
شہدائے وحدت صفدر عباس ،عالم ہزارہ و علی شاہ کی 9ویں برسی
فاشسٹ لسانی جماعت ایم کیوایم کے تکفیری دہشتگردوں نے تعاقب کرکے شہید کیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) فاشسٹ لسانی جماعت ایم کیوایم کے تکفیری دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے مجلس وحدت مسلمین کراچی کے نامزد بلدیاتی امیدوارصفدر عباس ، عالم ہزارہ اور ان کے ساتھی ڈرائیور سید علی شاہ کے بہیمانہ قتل کو 9 برس بیت گئے۔ تینوں شہداءکے قتل میں ملوث ایم کیوایم کے تکفیری وہابی دہشتگر دوں کو اب تک سزا نہ ہوسکی۔
تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کراچی سے تعلق رکھنے والے سابق نامزد بلدیاتی امیدوار صفدر عباس اور عالم ہزارہ سمیت ان کے ساتھی ڈرائیورسید علی شاہ کی مظلومانہ شہادت کو 9 سال گذرگئے۔
29دسمبر 2013 کوالیکشن کمیشن آفس میں کاغذات نامزدگی داخل کرواکر چشتی نگر گلستان جوہر واپس آنے والے صفدر عباس ، عالم ہزارہ اور علی شاہ کومتحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم) میں موجودتکفیری دہشتگردوں نے تعاقب کرکےڈالمیہ کے نزدیک فائرنگ کا نشانہ بنایاتھا۔اس واقعے میں شہیدعالم حسین ہزارہ کی بھانجی سکینہ بی بی بھی زخمی ہوئی تھیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں مستحکم ،پرامن اورترقی کرتا ہوا پاکستان امریکہ کو ہضم نہیں ہوتا
واضح رہے کہ ایم ڈبلیوایم کی سیاسی سرگرمیوں اور ملت جعفریہ میں اس کی بھرپور پزیرائی سے خوفزدہ ایم کیو ایم اور اس کی اتحادی کالعدم سپاہ صحابہ نے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں شہید علامہ دیدار علی جلبانی ان کے محافظ سرفراز بنگش اورایم ڈبلیوایم کے متعدد کارکنان اور ہمدردوں کو چن چن کر نشانہ بنا یا تھا۔