مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

شہداء کے پاک خون نے اسلامی انقلاب کو زندہ کر دیا: آیت اللہ خامنہ ای

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ہفتہ دفاع مقدس کی مناسبت پر اپنے پیغام میں فرمایا کہ شہداء کے پاک خون نے تاریخ میں انقلاب اسلامی کو زندہ و پائندہ کر دیا ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی کی ویب سائٹ کے مطابق جمعرات کو رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہفتہ دفاع مقدس، عظیم شہداء کے ناموں اور یادوں سے مزین ہے۔ ان کی مخلص قربانیوں نے ایرانی قوم کو فتح انعام کے طور پر عطا کی۔ ان کے پاک خون نے تاریخ میں اسلامی جمہوریہ ایران کی حقانیت کو ثابت کر دیا۔

انہوں نے اپنے بیان میں فرمایا کہ اس عظیم شخصیتوں نے قربانی کا سبق سکھایا۔ جہاں کہیں بھی مخلص کوشش ہوتی ہے وہاں فتح اور فخر بھی ہوتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button