مشرق وسطی

شمالی فلسطین میں جنگی مشقوں کے دوران چار اسرائیلی فوجی زخمی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسرائیلی فوج نے بڑے پیمانے پر فوج کی تینوں مسلح افواج پر مشتمل جنگی مشقیں شروع کی ہیں۔

یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کے لیے ایک نیا منصوبہ پیش کیا ہے جسے فلسطینیوں کی طرف سے مسترد کردیا گیا ہے۔

فلسطینیوں کی طرف سے امریکی منصوبے کو تسلیم کرنے سے انکار اور عرب ممالک اور عالم کی طرف سے مخالفت کے بعد خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلح افواج نے ایک سے زائد محاذوں پر جنگ کے تناظر میں فوج کو تیار رکھنے کی کوشش کی جار ہی ہے۔ اسی مقصد کے لیے بری فوج، نیوی اور فضائیہ پرمشتمل یونٹوں کی جنگی مشقیں شروع کی گئی ہیں۔

ادھر اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان مشقوں کا مقصد فوج کو لبنان سے متصل شمالی محاذ اور جنوب میں غزہ کے محاذ پر کسی بھی جنگ کے لیے تیار کرنا ہے۔

دوسری طرف اسرائیلی فوج کی شمالی فلسطین میں مشقوں کے دوران ’’ھاون‘‘گولہ پھٹنے سے چار اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے۔

عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق شمالی فلسطین میں مشقوں کے دوران گولہ پھٹنے سے چار اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپر ’’زیو‘‘ نامی فوجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں تاہم حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button