مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

صیہونی آباد کاروں کا فلسطینی شہریوں کے گھروں پر پتھراؤ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) صیہونی آباد کاروں کے ایک گروپ نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں فلسطینیوں کے گھروں پر سنگ باری کی اور شہریوں کو خوف وہراس کاشکار کیا گیا۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ الخلیل میں قائم ’’کریات اربع‘‘ صیہونی کالونی کے دسیوں صیہونی آباد کاروں نے فلسطینیوں کےگھروں پر سنگ باری کی اور شیشے کےٹکڑے پھینکے۔ صیہونی شرپسندوں کی اس اشتعال انگیز حرکت کواسرائیلی فوجی قریب سے دیکھتے رہے مگر انہوں نے صیہونی بلوائیوں کو نہیں روکا۔

صیہونی بلوائیوں کے حملے کے نتیجے میں شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ اس موقع پر صیہونی آباد کاروں نے فلسطینیوں کے خلاف نسل پرستانہ نعرے بازی کی۔

خیال رہے کہ فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں 503 صیہونی کالونیاں قائم ہیں۔ان میں 474 غرب اردن اور 29 القدس میں قائم ہیں۔ ان صیہونی کالونیوں میں 8 لاکھ صیہونی آباد کیےگئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button