مشرق وسطی

صیہونی کورٹ نے فلسطینی قیدی کی سزا دگنی کردی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسرائیل کی اپیل کورٹ نے اسیر فلسطینی امجد نعالوہ کی سزا دوگنا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امجد نعالوہ کا تعلق غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم سے ہے۔ اس کے ایک بھائی اشرف نعالوہ کو گذشتہ برس گولیاں مار کر شہید کردیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ امجد نعالوہ کو اسرائیلی فوج نے 7 اکتوبر 2018ء کو ہونے والی ایک کارروائی کا ذمہ دار قرار دیا تھا جس میں کم سے کم دو صیہونی آباد کار ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا تھا۔

اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے امجد نعالوہ کو 12 ماہ قید کی سزا سنائی تھی جو رواں ماہ ستمبر میں پوری ہوگئی تھی مگر اپیل کورٹ نے ان کی سزا دوگنا کرتے ہوئے مزید ایک سال تک پابند سلاسل کرنے کا حکم دیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے پراسیکیوٹر نے ’’برکان‘‘ کالونی میں آپریشن میں ہلاک ہونے والے اسرائیلیوں کے اہل خانہ کے دباؤ کے جواب میں امجد نعالوہ کو رہا کرنے کے بجائے اس کی قید کی سزا دوگنا کردی تھی۔

اپیل کورٹ نے نعالوہ کی سزا کو ایک سال کی بجائے دو سال کرنے کا فیصلہ جاری کیا اور اسے کیے گئے جرمانہ کی رقم 70 ہزار شیکل سے کم کرکے 20 ہزار کردی گئی ہے۔

اسرائیل کے ملٹری پراسیکیوٹر کی طرف سے دائر فرد جرم کے مطابق نعالوا کو تفتیش میں خلل ڈالنے کے الزام میں مجرم قرار دیا گیا تھا ، کیونکہ اس نے آپریشن کے بعد گھر میں نگرانی کے کیمرے خراب کردیئے تھے۔

اسرائیلی قابض فورسز شہید اشرف کی والدہ وفا مہداوی کو اس بنیاد پر گرفتار کر رکھا ہے کہ انہوں نے اشرف کی گرفتاری روکنے میں مداخلت کی تھی۔

13 دسمبر ، 2018 ء کو اسرائیلی افواج نے تقریبا دو ماہ کے تعاقب کے بعد نابلس کے مشرق میں واقع عسکر پناہ گزین کیمپ میں ایک خصوصی فوجی کارروائی کے دوران اشرف نالوا کو شہید کردیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button