مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

صیہونی فوج کا کریک ڈاؤن اور مکان مسمار، 46 فلسطینی گرفتار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسرائیلی فوج  نے مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے سے کم ازکم 46 فلسطینی شہریوں کو گرفتارکر لیا۔

اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ اسکی افواج نے گزشتہ رات طولکرم میں شویکہ قصبے کے قریب جھڑپوں میں ملوث 32 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا اور متعدد گاڑیاں ضبط کر لیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں کاروائیوں کے دوران 11 شہریوں کو اغوا کر لیا۔

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے ابو دیس قصبے میں انکے گھروں سے تین شہریوں کو اغوا کر لیا۔ اسیران کی شناخت عمران الحلابیہ اور اسکے بیٹے معان اور ایک اور شہری کی شناخت مشیر الحلابیہ کے ناموں سے ہوئی۔

دوسری جانب اسرائیلی فوجیوں نے مغربہ کنارے کے شہر الخلیل میں فلسطینی شہری کے مکان اور دوکان کو مسمار کر دیا۔

مقامی ذرائع نے کہا کہ اسرائیلی بلڈوزروں نے الخلیل شہر میں سھل البقاع کے علاقے میں زرعی اجناس کو رکھنے کے لیے استعمال ہونے والے گودام کو مسمار کر دیا۔

اسی شہر میں الھجرا کے علاقے میں اسرائیلی بلڈوزروں نے غیر قانونی تعمیر کا بہانہ بنا کر دو منزلہ فلسطینی مکان کو مسمار کر دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button