مشرق وسطی

صیہونی فوج کے قاتلانہ حملے میں قبلہ اوّل کا محافظ شدید زخمی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ کے ایک محافظ پر قاتلانہ حملہ کرکے اسے شدید زخمی کردیا۔

رپورٹ کے مطابق قبلہ اوّل کے محافظ مہند ادریس کو قابض صیہونی فوج نے تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ صیہونی فوج نے قبلہ اوّل کے محاظ کو مصلیٰ باب رحمت کے قریب اس وقت تشدد کا نشانہ بنایا جب وہ اپنی ڈیوٹی پرمامور تھا۔

وحشیانہ تشدد کے نتیجے میں زخمی ہونے والے فلسطینی اور قبلہ اوّل کے محافظ کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

ادھر اسرائیلی فوج نے ایک دوسری کارروائی کے دوران بیت المقدس کے ایک سینیر سماجی کارکن نظام ابو رموز کو حراست میں لینے کے بعد تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button