مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

صیہونی جنگی طیاروں اور توپ خانوں کی غزہ پر بمباری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسرائیلی جنگی طیاروں نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر فلسطینی مزاحمتی مراکز پر وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں متعددعمارتوں کو نقصان پہنچا تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

رپورٹ کے مطابق قابض اسرائیلی فوج کے طیاروں نے وسطی غزہ کی پٹی میں مزاحمتی مراکز کو نشانہ بنایا۔ قبل ازیں اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ فلسطینی مزاحمت کاروں نے غزہ سے تین میزائل داغے جو عسقلان شہر میں گرے۔

ذرائع نے بتایا کہ بم باری سے کئی مقامات کو نقصان پہنچا ہے ، لیکن ابھی تک کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں اور توپ خانے سے غزہ کی پٹی میں متعدد مقامات پر بمباری اور گولہ باری کی گئی تھی۔

اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں عزالدین القسام بریگیڈ کی دو چیک پوسٹوں پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں مزاحمتی مراکز کو نقصان پہنچا ہے۔

اسرائیلی توپ خانے کی جانب سے کی گئی گولہ باری میں القسام بریگیڈ کے دو سیکیورٹی مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔ آخری اطلاعات تک کسی چیک پوسٹوں پر کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button