پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سیالکوٹ، شہداء مسجد زینبیہ کی 15 ویں برسی منائی جارہی ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سیالکوٹ میں 1 ستمبر کو سپاہ یزید کے ہاتھوں شہید ہونے والے مسجد زینبیہ کے شہداء کی 15 ویں برسی منائی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یکم اکتوبر 2004ء بمطابق 15 شعبان بروز جمعہ کو صوبہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ کی مسجد زنیبیہ میں دہشتگردوں نے نمازیوں کو خون میں نہلا دیا، نمازی امام مسجد کا خطبہ سن رہے تھے کہ عین اسی وقت پانچویں صف میں زوردار دھماکہ ہوا اور مسجد کے درو دیوار شہداء کے خون سے رنگین ہو گئے، اس دھماکے میں 30 سے زائد نمازی شہید جبکہ 73 سے زائد نمازی زخمی ہوئے۔

سانحہ کو آج پندرہ سال بیت چکے ہیں، تاہم ان شہداء نمازیوں کی یاد آج ایک مرتبہ پھر تازہ کی جا رہی ہے۔ شہداء کی آج برسی ہے، یقینی طور پر ان شہداء کے خانوادوں کو اپنے پیاروں کی یاد ضرور آئے گی کہ جنہوں نے نماز کی حالت میں شہادت کا منصب پایا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close