
سیالکوٹ: مسجد علیؑ پر حملہ کرنے والے تحریک لبیک کے دہشتگردوں کے خلاف پولیس کا ایکشن
گزشتہ روز سیالکوٹ کے علاقے سید پور روڈ کے نواحی گاؤں ڑم کی مسجد علی ابن ابیطالب ؑ پر تحیک لبیک کے تکفیری دہشتگردوں نے بعد نماز فجر اچانک حملہ کر دیا تھا جس میں ملزمان نے ہتھوڑوں سے مسجد کی محراب اور مینار منہدم کر دیے تھے جبکہ ملزماں مسجد کو توڑتے ہوئے ھوئے مسلسل نعرہ تکبیر لگا رہے تھے
شیعہ نیوز: سیالکوٹ کے نواحی گاؤں رُم میں مسجد علی ابن ابی طالب علیہ السلام کا محراب اور مینار شہید کرنے اور علم پاک کی بے حرمتی کرنے والے تحریک لبیک پاکستان کے تکفیری دہشتگردوں کے خلاف ڈی پی او فیصل شہزاد کا سخت ایکشن، ملزمان کے خلاف 295 سی اور دیگر سخت ترین دفعات کے تحت مقدمات درج کر لیا گیا، تحریک لبیک پاکستان کے دہشتگردوں کی گرفتاری کے لئے چھاپےـ
یاد رہے کہ گزشتہ روز سیالکوٹ کے علاقے سید پور روڈ کے نواحی گاؤں ڑم کی مسجد علی ابن ابیطالب ؑ پر تحیک لبیک کے تکفیری دہشتگردوں نے بعد نماز فجر اچانک حملہ کر دیا تھا جس میں ملزمان نے ہتھوڑوں سے مسجد کی محراب اور مینار منہدم کر دیے تھے جبکہ ملزماں مسجد کو توڑتے ہوئے ھوئے مسلسل نعرہ تکبیر لگا رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹل تا پاراچنار روڈ 8 ماہ بندش کے بعد عوامی آمد و رفت کے لیے کھولنے پر اتفاق
ایسے ہی شر پسند اور فتنہ گر نام نہاد مسلمان و عاشقان رسول ص کے لیے علامہ اقبال نے فرمایا تھا کہ:
عجب تماشہ ہوا اسلام کی تقدیر کے ساتھ
قتل شبیر ع ہوئے نعرہ تکبیر کے ساتھ
تحریک لبیک پاکستان کے تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے مسجد علی ابن ابیطالب کو توڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر قانون نافذ کرنے والے ادارے فوراً متحرک ہوئے اور ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد نے ملزمان کے خلاف سخت کاروائی کے احکامات دیئے۔ ڈی پی او واقعہ کی اطلاع پاتے ہی پولیس افسران کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے جبکہ مطلوبہ تکفیری دہشتگردوں کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔