
سیالکوٹ: تحریک لبیک کے دہشتگردوں کا مسجد علیؑ پر حملہ، محراب و مینار منہدم
اس حملے میں تحریک لبیک پاکستان کے حلقہ پی پی 44 کے زمہ داران شامل ہیں لہذا اس شیطانی ٹولے کے زمہ داران کے خلاف 24 گھنٹوں کے اندر اندر دہشتگردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے اور 295 سی کے تحت توہین مذہب کا مقدمہ درج کر کے قرار واقعی سزا دی جائے
شیعہ نیوز: سیالکوٹ کے علاقے سید پور روڈ پر واقع رُم گاؤں میں قائم مسجد علیؑ پر آج صبح بمطابق 28 رمضان المبارک، تحریک لبیک کے دہشتگردوں نے بعد نماز فجر اچانک حملہ کر دیا، حملہ آور اپنے ساتھ ہتھوڑے اور لوہے کے راڈ لے کر آئے اور مسجد میں توڑ پھوڑ شروع کر دی جس کے نتیجے میں مسجد علیؑ کی محراب اور چھت پر لگے مینار منہدم ہو گئے، علاوہ ازاین حملہ آور دہشتگردوں نے مسجد کی حدود میں نصب علم حضرت عباسؑ کی بھی بے حرمتی کی اور اسے زمین بوس کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی سازشوں کے باوجود خطے میں مقاومت مضبوط ہورہی ہے، عبدالملک الحوثی
اہل علاقہ کے مطابق اس حملے میں تحریک لبیک پاکستان کے حلقہ پی پی 44 کے زمہ داران شامل ہیں لہذا اس شیطانی ٹولے کے زمہ داران کے خلاف 24 گھنٹوں کے اندر اندر دہشتگردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے اور 295 سی کے تحت توہین مذہب کا مقدمہ درج کر کے قرار واقعی سزا دی جائے بصورت دیگر شیعیان حیدر کرارؑ بھرپور احتجاج کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔