چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے پاکستان تحریک انصاف سے حیران کن مطالبہ کردیا
ان کا کہنا تھا کہ میں بانی پی ٹی آئی کیلئے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونیوالا پہلا شخص ہوں گا۔
شیعہ نیوز: سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے پی ٹی آئی کو پھر اسمبلیوں سے استعفے دینے کا مشورہ دیدیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت کو اسمبلیوں سے استعفیٰ دینے اور سڑکوں پر آنے پر غور کرنے کی ضرورت ہے، آنیوالے ہفتوں میں بانی پی ٹی آئی کو انصاف نہ ملا تو ہم اسمبلیوں میں نہیں بیٹھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ملکی وقومی مفاد کے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر عملدرآمد حکمرانوں کی ذمہ داری ہے، علامہ سبطین سبزواری
ان کا کہنا تھا کہ میں بانی پی ٹی آئی کیلئے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونیوالا پہلا شخص ہوں گا۔واضح رہے کہ 2022 میں رجیم چینج آپریشن کے بعد بھی پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کیا تھا جبکہ پنجاب اور کے پی کے اسمبلیاں بھی توڑ دی تھی جس کا نا قابل تلافی نقصان پی ٹی آئی آج تک بھگت رہی ہے ۔