پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

امریکی مداخلت پراعلیٰ عدالتوں کی جانب سے خاموشی سوالیہ نشان ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے موجودہ ملکی صورتحال پر کور کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ امریکی ڈپلومیٹس بغیر کسی روک ٹوک کے ملک بھر میں غیر سفارتی نقل حرکت اور مختلف سیاسی مذہبی شخصیات سے ملاقاتیں کررہے ہیں اور ایسےمیں اعلیٰ عدالتوں کی جانب سے امریکی مداخلت پر خاموشی، ہر خوددار اور محب وطن پاکستانی کے لئے سوالیہ نشان ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس، سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخی ہے، علامہ ساجد علی نقوی

انہوں نے اجلاس میں اعلیٰ عدالتوں اور مقتدر قوتوں سے سوال کیا کہ پشاور میں ہمارے ستر سے زائد شہداء پر آپ نے سوموٹو ایکشن کیوں نہیں لیا؟اے پی ایس کے ماسٹر مائینڈ احسان اللہ احسان کے فرار پر سوموٹو ایکشن لے کر تحقیقات کیوں نہیں کی گئیں ؟غیر ملکی خصوصا” امریکی ڈپلومیٹس کی ملکی سیاست میں مداخلت پر سوموٹو ایکشن کیوں نہیں لیا گیا ؟ماڈل ٹاون کے دل خراش سانحے پر اب تک مقتولین کے خانوادوں کو انصاف فراہم کیوں نہیں کیا گیا؟لہذا ملک میں آئین کی بحالی ، مظلوم کی دادرسی اور ملکی استقلال اور خود مختاری ہر چیز سے زیادہ اہم ہونی چاہئیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button