غزہ جنگ کے آغاز سے30 ہزار اسرائیلی فوجیوں کا نفسیاتی علاج کیا گیا
شیعہ نیوز: اسرائیلی قابض فوج نے بدھ کے روز انکشاف کیا ہے کہ اس کی صفوں میں 30،000 فوجیوں کو "نفسیاتی پریشانیوں کو سامنا کرنا پڑا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں سات اکتوبر کو شروع ہونے والی جنگ کے بعد ہزاروں اسرائیلی فوجیوں کو نفسیاتی معائنے کے عمل سے گذرنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں : میدان جنگ میں ناکام دشمن کی سیاسی چالیں بھی ناکام ہوں گی، اسماعیل ھنیہ
قابض اسرائیلی فوج کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق "ایک ہزار اور 703 فوجی افسران کو نفسیاتی علاج کے لیے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں جنگ شروع ہونے کے بعد ذہنی صحت کے مرکزکے قیام کا اعلان کیا تاکہ غزہ کی پٹی میں جاری جنگ میں مزاحمتی کارروائیوں کے دوران نفسیاتی عوارض کے شکار فوجیوں کو علاج کی سہولت فراہم کی جا سکے۔
اس عرصے میں اس مرکز میں معائنے کے لیے آنے والے فوجیوں کی تعداد تیس ہزار سے تجاوز کرگئی۔