
اہم پاکستانی خبریں
اعظم سواتی کی وڈیو کب سے ڈارک ویب پر ہے؟
شیعہ نیوز:سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائمز ونگ کے سربراہ سے اعظم سواتی کی ویڈیو سے متعلق پوچھا گیا۔
اجلاس میں سربراہ ایف آئی اے سائبر کرائمز ونگ سے سینیٹر سلیم رحمان نے استفسار کیا کہ پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کی ویڈیو کب سے ڈارک ویب پر ہے؟
اس پر سربراہ ایف آئی اے سائبر کرائمز ونگ نے جواب دیا کہ یہ چیک کرکے بتادیں گے۔
اجلاس میں وزارت داخلہ کے حکام نے بتایا کہ خط اعظم سواتی صاحب کی پریس کانفرنس کے بعد لکھا گیا۔
اجلاس میں آئی جی اسلام آباد بھی پہنچے، اس موقع پر پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو نے پوچھا کہ ہمیں بتایا جائے اعظم سواتی کی وڈیو کا فارنزک کس کے کہنے پر کیا گیا؟
پی ٹی آئی سینیٹر نے مزید سوال اٹھایا کہ کیا کوئی نیا قانون بنا ہے کہ سارے پاکستانیوں کو ذلیل کرنا ہے؟