اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

دہشتگردوں کی کراچی آمدکا خطرہ، سندھ اور بلوچستان کو ملانے والے 5راستے بند

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شہر قائد میں شرپسندوں اور دہشتگردوں کی آمدکے خطرے کے پیش نظر کمشنر کراچی نے بلوچستان سے سندھ اور کراچی آنے والے 5 روٹس کے استعمال پر پابندی عائد کردی۔

کمشنر کراچی نے پانچ کم استعمال ہونے والے انٹری پوائنٹس پر دفعہ 144 کے تحت 30 روز کے لئے پابندی لگادی جس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس؛اسٹریٹیجک اثاثوں کی سیکیورٹی پر مکمل اعتماد

سندھ رینجرز نے درخواست کی تھی سندھ اور بلوچستان کے درمیان بین الصوبائی 5 روٹس بند کئے جائیں تاکہ شرپسند شہر میں نہ آسکیں، ان 5 روٹس میں سمار گوٹھ، سالو گوٹھ، نور محمد گوٹھ، ہمدرد یونیورسٹی اور دریجی تریش روڈ شامل ہیں البتہ عوام کے سندھ اور بلوچستان کے درمیان سفر کے لئے دیگر10 مقامات کھلے ہیں، ان دس مقامات میں عباس گوٹھ، مراد گوٹھ، وڈیرا ایم گوٹھ، رئیس گوٹھ، ویسٹرن بائی پاس روڈ، مین آر سی ڈی ہائی وے، آفتاب چوک،ماری چوک، بند مراد اور خدا بخش گوٹھ لنک روڈ شامل ہیں۔

کمشنر کراچی نے نوٹیفکیشن وزرات داخلہ سندھ کے مشورے پر جاری کیا ہے۔ نوٹیفکشین میں کہا گیا ہے کہ جو بھی خلاف ورزی کرے گا ان کے خلاف کارروائی ہوگئی۔ ضلع غربی، ملیر اور کیماڑی کے ڈپٹی کمشنر اوراسسٹنٹ کمشنر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button