اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی کراچی کے مرکزی جلوس عاشورہ میں شرکت

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے عاشورہ کو ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کی زندہ اور لازوال روایت قرار دیا اور کہا کہ عاشورہ ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ باطل کے خلاف ڈٹ جانا ہی اصل زندگی ہے، یہی وجہ ہے کہ آج ہر آنکھ اشکبار ہے

شیعہ نیوز: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یوم عاشورہ کے موقع پر کراچی میں مرکزی جلوس کی قیادت کی اور عزاداروں کے ہمراہ پیدل چل کر امام عالی مقام حضرت امام حسینؑ کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے عاشورہ کو ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کی زندہ اور لازوال روایت قرار دیا۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ عاشورہ ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ باطل کے خلاف ڈٹ جانا ہی اصل زندگی ہے، یہی وجہ ہے کہ آج ہر آنکھ اشکبار ہے۔ وزیراعلیٰ نے محرم الحرام کے حوالے سے سیکیورٹی اور انتظامی اقدامات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ صوبے بھر میں تقریباً 17,500 مجالس منعقد ہوئیں جن میں سے 6,000 کو حساس اور 1,400 کو انتہائی حساس قرار دے کر خصوصی سیکیورٹی فراہم کی گئی۔ 4,000 سے زائد جلوس نکالے گئے جن میں سے 400 انتہائی حساس قرار پائے۔

انہوں نے بتایا کہ یوم عاشور کے دن 1,400 سے زائد جلوس نکالے گئے جن میں 523 تعزیے کے جلوس شامل تھے، جبکہ 466 مقامات کو ‘فلیش پوائنٹس’ قرار دے کر خصوصی نگرانی میں رکھا گیا۔ سندھ پولیس کی تعیناتی سے متعلق انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں 50,000 اہلکار تعینات کیے گئے جن میں سے 6,000 صرف کراچی کے مرکزی جلوس کے لیے مختص تھے۔ اس موقع پر 453 پولیس موبائلز اور 168 گاڑیاں جلوسوں کی حفاظت پر مامور رہیں، جبکہ سیف سٹی سسٹم اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے سیکیورٹی کی مکمل نگرانی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کے میزائل حملے میں اسرائیل کا سائنسی مرکز تباہ ہوگیا، امریکی میڈیا

اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سی بریز کا دورہ کیا اور مرکزی جلوسِ محرم کی قیادت کی جس سے یہ پیغام دیا گیا کہ حکومت اس مقدس مہینے میں امن، سیکیورٹی اور عوامی سہولت کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ وزیراعلیٰ کے ہمراہ صوبائی وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار، وزیر بلدیات سعید غنی، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، آئی جی سندھ غلام نبی میمن، کمشنر کراچی حسن نقوی، سید شبر رضا اور ایس ایم نقی بھی موجود تھے۔ اپنے دورے کے دوران مراد علی شاہ نے جلوس کے منتظمین سے ملاقات کی اور انتظامات، سیکیورٹی اقدامات اور سہولیات کا جائزہ لیا۔ منتظمین نے تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا جن میں میڈیکل کیمپس، پانی کے اسٹیشنز، ایمبولینسز، اور موبائل ہیلتھ یونٹس شامل تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button