پاکستانی شیعہ خبریں

سندھ حکومت نے علامہ شہنشاہ نقوی کو نواسہ رسول (ص) کی مجلس پڑھنے پر پابندی عائد کردی

شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادارہ) کراچی کے مرکزی عشرہ محرم الحرام نشترپارک کے خطیب علامہ شہنشاہ حسین نقوی پر سندھ حکومت کی جانب سے نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کی مجلس پڑھنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج نشترپارک کراچی میں محرم الحرام کی تیسری مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے سیکریٹری داخلہ سندھ ڈاکٹر عثمان چاچڑ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن پڑھ کر سنایا جس میں دیگر علماء کرام سمیت خود علامہ شہنشاہ حسین نقوی پر سندھ میں مجالس عزاء پڑھنے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

سندھ حکومت کی جانب سے اس تعصب بھرے اقدام پر علامہ شہنشاہ حسین نقوی کا کہنا تھا کہ وہ سیکریٹری داخلہ عثمان چاچڑ کی معطلی تک مجلس سے خطاب نہیں کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button