اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

نہیں معلوم کہ میں بیوہ ہوں یا سہاگن، لاپتہ افراد کی بازیابی کیس کی سماعت کے دوران کمرہ عدالت میں خاتون کی آہ و بکا

سندھ ہائی کورٹ میں لا پتہ افراد کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ایک لاپتہ شہری عادل کی اہلیہ نے کمرۂ عدالت میں آہ و بکا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب یہ بھی نہیں معلوم کہ میں بیوہ ہوں یا سہاگن۔

عدالتِ عالیہ نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے اس معاملے پر رپورٹس طلب کر لیں۔

سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نعمت اللّٰہ پھلپھوٹو نے لا پتہ افراد کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

لا پتہ افراد کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران وکیل نے سندھ ہائی کورٹ کو آگاہ کیا کہ لاپتہ ہونے والا حمزہ گھر واپس آ گیا ہے۔

وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرنے کے بعد حمزہ واپس آ گیا۔

وکیل کے بیان کے بعد عدالت نے شہری حمزہ کی گمشدگی کی درخواست نمٹا دی جبکہ لاپتہ ہونے والے ایک اور شہری سجاول کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ کراچی کے ایئر پورٹ تھانے کی پولیس لا پتہ شہری سجاول کی گمشدگی کا مقدمہ درج کر کے رپورٹ پیش کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button