سندھ حکومت نے لبیک یاحسین ؑ کے پرچم اتارنے شروع کردیئے
شیعہ نیوز: سندھ حکومت اور ریاستی ادارے بوکھلاہٹ کا شکار،اربعین حسینی سے قبل کراچی کی شاہراہوں سے لبیک یاحسین ؑ اور حسینیت زندہ باد کے لگےپرچم اتارنے شروع کردیئے ہیں۔ مرکزی جلوس کی جانب جانے والے راستے میں لگے پرچم سندھ پولیس کے اہلکاروں کی جانب سے اتارے جارہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کالعدم تکفیری جماعتوں کی خوشنودی کی خاطرسندھ انتظامیہ اور پولیس نے اربعین امام حسینؑ کی تیاریوں کےسلسلے میں کراچی کی مختلف شاہراہوں پر لبیک یاحسینؑ اور حسینیت زندہ باد کے لگائے گئے پرچم اتارنے شروع کردیئے ہیں۔
اس سے قبل سندھ حکومت کی وزارت داخلہ نے ایک نوٹیفکیشن بھی جاری کیا تھا جس میں سندھ بھرمیں نئے جلوسوں اور پیدل اربعین مارچ پر پابندی کے احکامات جاری کیئے گئے ہیں ، سندھ حکومت ملک دشمن تکفیری عناصر کو خوش کرنے کیلئے اس طرح کے متعصبانہ اقدامات کررہی ہے۔
جبکہ گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے اسی شہر میں کالعدم جماعتیں کھلم کھلا کافرکافر شیعہ کافر کے نعروں کے ساتھ جلسے جلوس کرتی رہی ہیں، تکفیر آمیز بینر لگاتی رہیں اور ریاستی ادارے ان کی پشت پناہی میں مصروف رہے اب نواسہ رسولؐ کی یاد منانے پر اس طرح کی پابندیاں حکمرانوں کی یزیدی سوچ کی عکاسی کررہی ہیں۔
واضح رہے کہ کل پاکستان بھرمیں اربعین امام حسینؑ پر تاریخ کے بے مثال جلوس برآمد ہونے جارہے ہیں، ان جلوسوں میں شیعہ سنی اور غیر مسلم بڑی تعداد میں شریک ہوں گے،پاکستان کو ملک دشمن قوتوں کی ایماء پر غیر مستحکم کرنے اور فرقہ وارانہ منافرت کو پروان چڑھانے کی کوششوں کو کل عزاداران حسینی ؑ اپنے پیروں تلےروند ڈالیں گے ۔