اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سندھ بلدیاتی بل پر حکومت اور اپوزیشن میں ہم آہنگی ضروری ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے ترجمان علامہ مبشر حسن نے وحدت ہاؤس میں کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی بل کے جن نکات پر دیگر اسٹیک ہولڈرز اپنے تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں ان پر حکومت کو نظرثانی کرنا ہوگی، مذکورہ بل پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ہم آہنگی انتہائی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ بل کا مقصد علاقائی ترقی اور عوام کو سہولیات کی فراہمی ہونا چاہیئے، قومی و لسانی بنیادوں پر صوبے کو تقسیم نہیں کیا جا سکتا۔

یہ خبر بھی پڑھیں شہدائے وحدت شہید صفدر عباس و شہید عالم ہزارہ کی 9ویں برسی

ان کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین نے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں کراچی اور اندرون سندھ کی تمام سیاسی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دے دی گئی ہے، باہمی مشاورت سے ایسا لائحہ عمل طے کیا جائے گا جس سے صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو اور عوام کو خوشحال زندگی گزارنے کے بہترین موقع میسر آسکیں۔

انہوں نے کہا ہم کراچی شہر کے مسائل کا حل چاہتے ہیں، جو شہر ملک کو70 فیصد ریونیو دیتا ہے اسے مکمل طور پر نظر انداز رکھا گیا ہے، کراچی کی ترقی کے لئے مشترکہ کوششوں کا تعین 29 دسمبر کو اے پی سی میں کیا جائے گا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button