
سندھ پولیس کی عزاداری امام حسینؑ کے خلاف سازش برداشت نہیں کی جائے گی، علامہ مبشر حسن
ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم رہنما نے کہا کہ سندھ پولیس کی جانب سے کل رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی تصاویر کو پھاڑا گیا اور اس کی بےحرمتی کی گئی، امام حسینؑ کے نام اور اقوال پر مشتمل بینرز بھاڑے گئے اور آج اردو یونیورسٹی میں سبیل امام حسینؑ پر پولیس اہلکاروں نے حملہ کیا گیا اور طلباء پر تشدد کیا گیا، یہ ناقابل برداشت ہے
شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے رہنما علامہ مبشر حسن نے کہا ہے کہ عزاداری امام حسین علیہ السلام ہماری شہ رگ حیات ہے، سندھ پولیس کی جانب سے عزاداری کے خلاف سازش برداشت نہیں کی جائے گی۔ ایک بیان میں علامہ مبشر حسن نے کہا کہ سندھ پولیس کی جانب سے کل رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی تصاویر کو پھاڑا گیا اور اس کی بےحرمتی کی گئی، امام حسینؑ کے نام اور اقوال پر مشتمل بینرز بھاڑے گئے اور آج اردو یونیورسٹی میں سبیل امام حسینؑ پر پولیس اہلکاروں نے حملہ کیا گیا اور طلباء پر تشدد کیا گیا، یہ ناقابل برداشت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عزاداری سیدالشہداء پر کسی قسم کی قدغن برداشت نہیں کریں گے، اسد نقوی
علامہ مبشر حسن نے مزید کہا کہ سندھ حکومت فوری طور پر عزاداری امام حسین علیہ السلام کے خلاف سازش کا نوٹس لے، آئی جی سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان افسران کیخلاف کاروائی کرے اور ان کو معطل کریں اور قوم کو ان یزید صفت افسران کی نشاندہی کریں جو عزاداری امام حسینؑ کے خلاف سازش کررہے ہیں۔