پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

یکساں نصاب تعلیم آئین سے متصادم، مشترکہ مواد شامل کیا جائے، آئی ایس او

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے یکساں نصاب تعلیم کو آئین سے متصادم قرار دے دیا۔

میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں ترجمان آئی ایس او کراچی نے کہا کہ نیا سرکاری یکساں نصابِ تعلیم آئین سے متصادم اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح ؒکے اصولوں کے برخلاف ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں سندھ بھر میں یوم یکجہتی کشمیر و یمن پر احتجاج کیا جائے گا

وزارتِ تعلیم کے مطابق اسلامی اصولوں اور قائداعظم ؒکے نظریات کے مطابق نصاب تشکیل دینے کا عزم کیا گیا تھا، مگر بدقسمتی سے متنازعہ نصاب مرتب کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ نئے نصاب سے متنازعہ عبارات، اسباق اور ابواب نکال کر مشترکہ مواد کو نصاب کا حصہ بنایا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button