متنازع یکساں قومی نصاب تعلیم کے خلاف شیعہ قائدین کا اجلاس کل ہوگا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ مذہبی جماعتوں کے قائدین، عمائدین اور دینی سکالرز کا ایک اہم اجلاس 22فروری بروز منگل مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہو گا۔جس میں یکساں قومی نصاب تعلیم کے متنازع حصوں پر تفصیلی گفت وشنید کی جائے گی۔
یکساں نصاب تعلیم کے نام پر نئی نسل کے ذہنوں کو زہر آلود نہیں ہونے دیا جائے گا۔عدم برداشت اور عدم رواداری کے فروغ کے لیے جو طاقتیں سرگرم ہیں انہیں مل کر شکست دینے کے لیے مشترکہ موقف پر ڈٹے رہنے کے عزم کا اظہار آج کی پریس کانفرنس میں کیا جائے گا۔ پریس کانفرنس آج بروز منگل شام چار بجے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ہو گی۔
واضح رہے کہ یکساں قومی ںصاب تعلیم کےنام پر پاکستان میں اہل بیت ؑ دشمن اور ناصبی ذہنیت و عاقئد پر مبنی نصاب تشکیل دیا گیا جس کو ملت تشیع نے مسترد کردیا تھا اور اس میںترمیم کا مطالبہ کیا تھا۔