
سپاہ صحابہ کی خاتون سہولت کار سمیت 3 دہشتگرد گرفتار
فرعون گروپ کی خاتون سمیت تین کارندے گرفتار ہوگئے ہیں
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کراچی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کی خاتون سہولت کار سمیت تین دہشتگردوں کو گرفتارکرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس کی بڑی کارروائی کے نتیجے میں کالعدم وہابی دہشتگرد تنظیم لشکر جھنگوی فرعون گروپ کی خاتون سمیت تین کارندے گرفتار ہوگئے ہیں۔ گرفتار شدگان میں راشد بہاری ، سراج الحق سمیت ایک خاتون سہولت کار سکینہ ناز بھی شامل ۔
پولیس اہلکاروں اورملت تشیع کے افراد کی ٹارگٹ میں ملوث اس گروہ کے خلاف سولجر بازار پولیس اور سول انٹیلیجنس ایجنسی نے مشترکہ کارروائی کی جس کے نتیجے میں خاتون سہولت کار سمیت دو دہشتگردگرفتار کرلیے گئے۔
ان دہشتگردوں سے 2پستول ، 2 ایوان گولے اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل برآمدکرلی گئی۔ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر مہیسرکے مطابق پولیس اہلکاروں کو کالعدم لشکر جھنگوی شیخ ممتاز عرف فرعون عرف شہزاد گروپ نے شہید کیا۔گرفتار دہشت گرد گروہ کا سرغنہ شیخ ممتاز جون 2017میں سینٹرل جیل کراچی سے اپنے ساتھی احمد علی عرف منا کے ساتھ فرار ہو گیا تھا۔
سولجر بازار پولیس نے گروہ میں شامل سہولت کاروں اور ٹارگٹ کلرز کی تصویریں جاری کر دی ہیں ۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔
واضح رہے کہ گرفتار ہونے والی اس خاتون کا شوہر سپاہ صحابہ کا ٹارگٹ کلر پہلے ہی سکھر کی جیل میں قید ہے اور یہ خاتون اس کے باجود گروہ کے دیگر افراد کی سہولت کاری کی خدمات انجام دے رہی تھی۔