پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

اولاد یزیدسپاہ صحابہ کے ہاتھوں علم مولا غازی عباسؑ کی بےحرمتی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اولاد یزید کالعدم تکفیری وہابی دہشت گرد جماعت سپاہ صحابہ کے کارندوں نے بلوچستان کےعلاقے ڈیرہ مراد جمالی میں شبیہ علم مولا غازی عباسؑ ؑ کی بے حرمتی کی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ضلع نصیر آباد ڈیرہ مراد جمالی کے محلہ منگریہ محلہ وارڈ نمبر5 میں نصب شبیہ علممولا غازی عباس ؑ کی اولاد یزید کالعدم تکفیری وہابی دہشت گرد جماعت سپاہ صحابہ و لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں نے رات کی تاریکی میںبےحرمتی کی ہے۔

تکفیری دہشت گردوں نے علم پاک پر کلھاڑیوں سے وار کیئے۔ فرش کو اکھاڑ ڈالا ساتھ ہی اطراف میں لگے مولاامیر المومنین ؑ کے نام کے کتبے بھی شہید کرڈالے۔

ایک مقامی مومن سید عبدالقادر شاہ کے مطابق کافی عرصے سے تکفیری عناصر کی جانب سے دھمکیوں کا سلسلہ جاری تھا۔ بروقت مقامی تھانے میں سٹی ایس ایچ او کو شکایت سے آگا ہ کیا گیا تھا ۔ پولیس حکام کی جانب سے کوئی اقدام نا اٹھانے جانے اور معاملے کو نظر انداز کرنے کے سبب کل رات دہشت گرد عناصرنے علم پاک کو شہید کردیا۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں موجوداولاد یزید وہابی دہشتگرد گذشتہ چالیس سالوں سے شیعیان حیدر کرارؑ ، مساجد وامام بارگاہوں ، جلوسوں اور مجالس عزاپرمسلسل حملوں میں مصروف ہیں اور اب یہ دہشتگرد کھلم کھلا مقدسات کی توہین کے مرتکب ہورہے ہیں، ریاست پاکستان ان دہشتگردوں کو لگام ڈالے اور اسلامی ریاست ہونے کا ثبوت دے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button