سپاہ صحابہ کا مولوی شرمناک حرکت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) لاہور پولیس نے بچوں کے ساتھ فحش حرکات کرنے والے مولوی کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔
تفصیلات کے مطابق معصوم بچوں کے ساتھ فحش حرکات کرنے کا عادی مولوی قاری مختار معصوم بچوں اور بچیوں کو قرآن کریم کی تعلیم دینے کی آڑ میں جنسی درندگی کا نشانہ بناتا ہے۔
لاہور پولیس کی ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن شازیہ سرور کو کچھ عرصے قبل ساندہ کے رہائشی فیملی کی جانب سے مولوی قاری مختار کے خلاف تحریری شکایت موصول ہوئی تھی،جس پر ایس پی نے شازیہ سرور نے ساندہ پولیس کو قاری مختار کے خلاف تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے متاثرہ خاندان کو بھی مولوی کے خلاف وڈیو ثبوت جمع کرنے کا کہا۔
والدین نے درندہ صفت قاری مختار کی خفیہ طور پر نگرانی شروع کی تو ایک دن اہل خانہ کی غیر موجودگی کو محسوس کرتے ہوئے قاری مختار احمد 9سالہ بچے کو قرآن پاک پڑھانے کے دوران فحش حرکات کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ساندہ پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے قاری مختار احمد کو وڈیو ثبوتوں کے ہمراہ گرفتار کرکے نامعلوم مقام منتقل کر دیا۔
یاد رہے کہ پنجاب کے شہر لاہور،ملتان،راولپنڈی اور فیصل آباد سمیت کئی شہروں میںسپاہ صحابہ کے تکفیری مولویوں کی جانب سے معصوم بچوں کے ساتھ بدکاری اور ان کے سفاکانہ قتل کے بدترین واقعات رونماں ہوتے رہے ہیں۔فیصل آباد اور سمندری کے علاقے میں پولیس کی جانب سے سینکڑوں معصوم بچوں کی ساتھ زیادتی اور ان کی وڈیوز بنا کر اہل خانہ سے بھاری رقوم بٹورنے والے درجن بھر سے زائدسپاہ صحابہ کے علاقائی رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔