پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سپاہ صحابہ کی اعلیٰ قیادت اور فحش فلمیں، دل دہلانے والے انکشافات

سپاہ صحابہ کی اعلیٰ قیادت کا فحش فلموں کا کاروبار پکڑا گیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ سپاہ صحابہ کی اعلیٰ قیادت کا فحش فلموں کا کاروبار پکڑا گیا۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد پولیس نے بچوں سے جنسی زیادتی کی متعدد شکایات درج ہونے پر ترکھانی کے علاقے میں واقع کالعدم سپاہ صحابہ کے مدرسے کے مولوی کو گرفتار کرکے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا، جس نے دوران تفتیش دل دہلادینے والے انکشافات کر ڈالے۔

تفتیش کے دوران مولوی نے انکشاف کیا کہ فیصل آباد سمیت پورے پنجاب میں کالعدم سپاہ صحابہ کے ایسے مدارس کا نیٹ ورک ہے جس میں مولوی چھوٹے بچوں سے جنسی زیادتی کرتے ہیں۔ زیادتی کے دوران بچوں کی تصاویر اور ویڈیوز بنائی جاتی ہیں جس کے زریعے ان بچوں کے والدین کو بلیک میل کرکے لاکھوں روپے وصول کیے جاتے ہیں، بعد ازاں ان ویڈیوز کو غیر ملکی اداروں کو مہنگے داموں فروخت کردیا جاتا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں جہاد النکاح کیلیے شام جانے والی 1800داعشی دلہنیں پاکستان پہنچ گئیں

گرفتار مولوی نے دوران تفتیش مزید انکشاف کیا کہ اس کاروبار میں سپاہ صحابہ کی اعلیٰ قیادت ملوث ہے اور اس گھناؤنے کام سے حاصل ہونے والی یہ رقم سپاہ صحابہ کی اعلیٰ قیادت کو بھیجی جاتی ہےجو صوبے بھر میں موجود اپنے کارکنوں اور دفاتر چلانے کا انتظام کرتے ہیں۔

مولوی کی نشاندہی پر اس کے مزید تین ساتھیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تحقیقاتی افسر نے بتایا کہ گرفتار ہونے والے مولویوں کے قبضے سے مجموعی طور پر22 لیپ ٹاپ، 200 سے زائد موبائل فون اور سینکڑوں وڈیو سی ڈیز بھی برآمد ہوئی ہیں ، جن میں معصوم بچوں سے دوران زیادتی بنائی گئی وڈیوز اور ہزاروں کی تعداد میں تصاویر موجود ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button