مشرق وسطی

سپاہ پاسداران اور جمہوری نظام کی حمایت میں ایرانی عوام کی ریلیاں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کل پورے ایران میں امریکہ کے مقابلے میں اسلامی جمہوری نظام اور سپاہ پاسداران انقلاب کی حمایت میں اور وفاداری کے اعلان کے لئے بڑی بڑی ریلیاں نکالی گئیں۔

رپورٹوں کے مطابق ایران کے عوام نے نماز جمعہ کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں اسلامی جمہوری نظام کے حمایت میں ریلیاں نکالیں اور ایران کے داخلی امور میں برطانیہ کی مداخلت اور امریکہ کے جرائم کی مذمت کرتے ہوئے اسلامی جمہوری نظام اور سپاہ پاسداران انقلاب کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔

ایران کے عوام نے ملک گیر ریلیوں کے بعد ایک قرارداد پاس کی جس میں کہا گیا ہے کہ اسلامی جمہوری نظام اور ایرانی عوام کے ساتھ امریکہ اور برطانیہ کی دشمنیوں کی اصل وجہ ایران سے ان ملکوں کے تسلط اور مداخلت کا خاتمہ ہے۔

ایران کے عوام نے اس قرارداد میں زور دے کر کہا کہ ایران ، خودمختاری ، ترقی وپیشرفت اور اقتدار کے ایسے مرحلے پر پہنچ چکا ہے کہ اس نے تسلط اور تسلط پسندی کے بھرپور انکار کے ساتھ ہی عالمی سامراج سے ، سیاسی ، صحافتی ، اقتصادی اور فوجی میدانوں میں بھرپور جنگ کی اور دشمن پر کاری ضربیں لگائیں اور امریکہ ، برطانیہ ، صیہونی حکومت اور اس کے اتحادیوں کا بھرم خاک میں ملا دیا ہے۔

اس قرارداد میں برطانوی بحری جہاز کو روکنے ، امریکی ڈرون طیارے کو مار گرانے اور عراق میں سب سے اہم امریکی فوجی اڈے پر میزائلی حملے کو سامراج کے مقابلے میں ایران کے قابل فخر کارناموں کا ایک حصہ قرار دیا گیا ہے۔

ایران کے عوام نے اس قرار داد میں ایران کی مسلح افواج کی جانفشانیوں کی حمایت و قدردانی کرتے ہوئے امریکی سازشوں کے مقابلے میں اسلامی استقامتی محاذ کی ہمہ گیر حمایت کو اپنا دینی اور انسانی فریضہ قرار دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button