مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

سپاہ قدس کے سربراہ حاج قاسم سلیمانی ہم میں نہیں رہے۔

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ ایرانی سپاہ قدس کے سربراہ میجر جنرل حاج قاسم سلیمانی آج صبح امریکی ہیلی کاپٹروں کے بہیمانہ حملے میں درجہ شہادت پر فائز ہوگئے ہیں۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے مطابق اسلام کے عظيم اور مایہ ناز سردار میجر جنرل قاسم سلیمانی طویل مجاہدت کے بعد آج صبح بغداد ايئر پورٹ کے قریب عالمی خونخوارامریکی ہیلی کاپٹروں کے حملے میں درجہ شہادت پر فائز ہوگئے ۔

اطلاعات کے مطابق امریکی حملے میں عراقی رضاکار فورس ’’ حشد الشعبی‘‘ کے بعض اعلی اہلکار بھی شہید ہوئے ہیں جن میں ابو مہدی مہندس بھی شامل ہیں ۔ حزب اللہ عراق نے میجر جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی مہندس کی شہادت کا ذمہ دار امریکہ اور اسرائیل کو قراردیا ہے۔

ادھر امریکی وزارت دفاع پنٹاگون نے بھی تصدیق کی ہے کہ میجر جنرل قاسم سلیمانی کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر شہید کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button