سیستان و بلوچستان، راسک میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی، دھماکہ مواد برآمد
شیعہ نیوز: سیستان و بلوچستان کے ضلع راسک میں دہشت گرد گروہ جیش العدل کے ٹھکانے پر سیکورٹی فورسز نے چھاپہ مارکر دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق سیستان و بلوچستان کے ضلع راسک میں سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر دہشت گرد تنظیم جیش العدل کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا اور بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد حاصل کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں : ایران اپنے قومی مفادات کے دفاع میں کسی محدودیت کا قائل نہیں، جنرل اشتیانی
سرحدی سیکورٹی پر مامور اہلکاروں کی جانب سے دھماکہ خیز مواد کا پتہ لگایا گیا جس کے بعد تصادم کے نتیجے میں ایک شرپسند ہلاک جبکہ دوسرے موقع سے فرار ہوگئے۔
سپاہ کے اہلکاروں نے شرپسندوں کا تعاقب کیا جس کے بعد محاصرے میں لے کر شرپسند گروہ کے خلاف آپریشن کیا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود، بم اور دھماکہ خیز مواد برامد کرلیا ہے اور بڑے تخریبی منصوبے کو ناکام بنایا ہے۔
یاد رہے کہ جیش العدل سیستان و بلوچستان میں بے گناہ عوام کے خلاف کاروائیوں میں ملوث ہے۔