پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

زائرین پر زمینی راستے کی بندش کے خلاف احتجاجی دھرنوں کا آغاز ہوگیا

شیعہ نیوز:  زائرین کی بائی روڈ سفر پر پابندی کے بعد بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بلوچستان شیعہ کانفرنس اور زائرین کی جانب سے احتجاجی دھرنے کا آغاز ہو گیا۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ پاکستان سے زائرین کو اربعین کے سلسلے میں ایران اور عراق بائی روڈ جانے کی اجازت دی جائے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے پاکستانی زائرین کی بواسطہ سڑک ایران اور عراق جانے پر پابندی کے بعد بلوچستان شیعہ کانفرنس اور زائرین کی جانب سے علمدار روڈ پر احتجاج کا آغاز ہو گیا ہے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ کا بیان قابل مذمت ہے۔ زائرین کو سکیورٹی کے نام پر روکنا قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ زائرین کرام نے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ ایران اور عراق کے ویزے، ٹرانسپورٹ اور وہاں پر ہوٹلوں کا بھی بندوبست کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستانی جلد از جلد بارڈرز کھول کر زائرین کی سکیورٹی کا بندوبست کریں۔ سکیورٹی کے نام پر زائرین کو مقدس مقامات کی زیارات سے روکنا منظور نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button