پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پاراچنار کے حالات کشیدہ، موبائل انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی

زرائع کے مطابق وزیرستان، خیبر، کوہاٹ، بنگو و دیگر علاقوں سے تکفیری خارجی دھشتگرد بڑی تعداد میں صدہ کے علاقے میں جمع ہونا شروع ہو چکے ہیں

شیعہ نیوز: اطلاعات کے مطابق پاراچنار میں سیز فائر کے باوجود تکفیری خارجی دھشتگرد پاراچنار پر کئی سمتوں سے حملہ آور ہیں جبکہ تکفیریوں کی جانب سے علیزئی و دیگر شیعہ گاؤں پر مسلح دھاوا بول کر ان پر قبضہ بھی کر لیا ہے۔

زرائع کے مطابق وزیرستان، خیبر، کوہاٹ، بنگو و دیگر علاقوں سے تکفیری خارجی دھشتگرد بڑی تعداد میں صدہ کے علاقے میں جمع ہونا شروع ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بگن کے تکفیریوں نے 4 شہداء کے سر و اعضاء بریدہ جسد خاکی بھیج دیے

تکفیری خارجی دھشتگردوں نے پاراچنار کی جانب پیش قدمی بھی شروع کر دی ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش تماشائی بنے دکھائی دیتے ہیں۔

حکومت کی جانب سے حالات کی کشیدگی کے پیش نظر پارچنار میں موبائل اور انٹرنیٹ سروسز بھی بند کر دی گئی ہیں، جبکہ اہل پاراچنار کی جانب سے دنیا بھر میں مقیم مومنین سے اپیل بھی کی جارہی ہے کہ پاراچنار مین جاری منظم شیعہ نسل کشی  اور ظلم و بربریت کے خلاف بھرپور آواز اٹھائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button