مشرق وسطی

غزہ، قیدیوں کے تبادلے کا چھٹا مرحلہ، 10 اسرائیلیوں کے بدلے 30 فلسطینی رہا ہوں گے

شیعہ نیوز:قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق حماس اور اسرائیل کے درمیان غزہ میں جنگ بندی جاری ہے۔ معاہدے کے مطابق قیدیوں کے تبادلہ ہورہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چھٹے مرحلے میں اسرائیلی جیلوں میں قید مزید 30 فلسطینی رہا کئے جائیں گے جس کے بدلے حماس 10 اسرائیلی یرغمالیوں کو آزاد کرے گی۔

قطری ترجمان ماجد الانصاری نے کہا ہے کہ حماس کی طرف سے آزاد ہونے والے اسرائیلیوں میں 5 بچے اور 5 خواتین شامل ہیں جن میں سے کئی دوہری شہریت رکھتے ہیں۔

علاوہ ازین 2روسی، 3 تھائی لینڈ اور 1 امریکی شہری کو بھی رہا کیا جائے گا۔ اس سے پہلے القسام بریگیڈز نے 10 اسرائیلی شہریوں کے ساتھ تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والے 4افراد کو ہلال احمر کے حوالے کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button