
پاکستانی شیعہ خبریں
سکردو، آغا علی رضوی کی وزیر اعلیٰ خالد خورشید سے ملاقات، سبسڈی اور ریونیو اتھارٹی بل پر گفتگو
شیعہ نیوز:صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین آغا علی رضوی نے سکردو میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں گندم سبسڈی، حالیہ ریونیو اتھارٹی بل و دیگر ایشوز پہ تفصیلی گفتگو کی گئی۔ آغا علی رضوی نے گندم سبسڈی اور بل پہ عوامی ترجمانی کرتے ہوئے تحفظات سے آگاہ کیا جس پر وزیر اعلیٰ خالد خورشید نے تمام سٹیک ہولڈر سے مشاورت کے بعد ہی بل پہ پیش رفت کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر منسٹر ایگریکلچر گلگت بلتستان و صوبائی رہنما ایم ڈبلیو ایم محمد کاظم میثم بھی ہمراہ تھے۔