پاکستانی شیعہ خبریں

سکردو: پولیس کے جوانوں کے ساتھ نا انصافی برداشت نہیں، اپوزیشن لیڈر کاظم میثم

پولیس الاونس سمیت ہمارے سارے مطالبات کو حکومت نے سنجیدگی سے نہیں لیا نہ پری بجٹ اجلاس ہوا۔ یہی وجہ تھی کہ ملازم دشمن، پولیس دشمن اور عوام دشمن بجٹ سے ہم نے بائیکاٹ کیا تھا

شیعہ نیوز: قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم نے کہا ہے کہ پولیس الاونس میں اضافے کیلئے جی بی حکومت مخلص ہوتی تو کیبینٹ کے بجٹ اجلاس سے منظور کراتی، بعد میں اسمبلی میں صوبائی وزیرخزانہ نے اعلان پریشر کی وجہ کیا تھا۔ آج ان کے ساتھ ناانصافی نا قابل قبول ہے اسمبلی میں ترمیم میں جو بھی منظور ہوا ہے ہر حال میں اس پر عمل ہوناچاہیے۔ ورنہ یہ اسمبلی کی سبکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان پر مسلط حکومت نےایران پر حملے کے ماسٹر مائنڈ امریکی جنرل مائیکل کوریلا کو نشان امتیاز ملٹری دے دیا

پولیس الاونس سمیت ہمارے سارے مطالبات کو حکومت نے سنجیدگی سے نہیں لیا نہ پری بجٹ اجلاس ہوا۔ یہی وجہ تھی کہ ملازم دشمن، پولیس دشمن اور عوام دشمن بجٹ سے ہم نے بائیکاٹ کیا تھا۔ اب بھی اس ایشو کوحکومت دیکھیں، اسے دوبارہ اسمبلی میں لے آئیں تو پولیس جوانوں کی خاطر میں ہم اس اجلاس میں حکومت کے ساتھ دینے کو تیار ہے۔ پولیس الاونس کو خسارہ میں ڈال کر ہی حکومت نے ان کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دی تھی۔ خدا کے لیے اپنے قابل فخر جوانوں پہ رحم کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button