سکردو میں ایم ڈبلیو ایم کا پاور شو، جلسوں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
شیعہ نیوز: سکردو جلسے میں مجلس وحدت مسلمین نے اپنی عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا، کامیاب جلسے نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے جلسوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزمجلس وحدت مسلمین کے نامزد امیدوار کاظم میثم کی انتخابی مہم کے سلسلے میں سکردو حلقہ 2 میںجلسے کا انعقاد کیا گیا جس میں عوام کا سمندر امڈ آیا۔
جلسے سے سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری وفاقی وزراء علی امین گنڈا پور، مراد سعید اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا، جلسہ گاہ پہنچنے پر قائدین اور امیدواروں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
گزشتہ روز کے جلسے کے بعد گلگت بلتستان الیکشن میں صورتحال یکسر مختلف ہوگئی ہے جبکہ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس پاور شو نے ثابت کردیا کے مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان میں اپنا مضبوط ووٹ بینک رکھتی ہےاور یہاں کے عوام کا اعتماد جیت چکی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ انتخابات میں مجلس وحدت مسلمین کے کامیاب نمائندوں نے عوامی خدمت کی ایک اعلی مثال قائم کی ہے جس کی بنیاد پر مجلس وحدت کے امیدواروں کی اپنے حلقوں میں پوزیشن مستحکم نظر آتی ہے۔