
سکردو: رکن قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین کا تکریم شہداء کانفرنس سے خطاب
انجینئر حمید حسین نے کہا کہ پاراچنار میں کوئی زمینی تنازعہ یا شیعہ سنی لڑائی نہیں ہے۔ اکثر یہ بتایا جاتا ہے کہ پاراچنار میں زمینی تنازعہ ہے، شیعہ سنی جھگڑا ہے، ایسا کچھ نہیں ہے
شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رکن قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین نے سکردو میں تکریم شہداء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاراچنار میں کوئی زمینی تنازعہ یا شیعہ سنی لڑائی نہیں ہے۔ اکثر یہ بتایا جاتا ہے کہ پاراچنار میں زمینی تنازعہ ہے، شیعہ سنی جھگڑا ہے، ایسا کچھ نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان کے عوام مسخرہ سیٹ اپ کو قبول نہیں کرینگے، کاظم میثم
انہوں نے کہا کہ صوبے میں انضمام سے پہلے وہاں 7 ایجنسیاں تھیں، ان میں واحد کرم ایجنسی تھی، جس میں سیٹلمنٹ ہے۔زمینوں کے انتقالات ہیں، کاغذات ہیں، شیعہ بھی کہہ رہے ہیں کہ کاغذات کے مطابق مسئلہ حل کریں، سنی برادران بھی یہی کہہ رہے ہیں، لیکن اس کے باوجود یہ مسئلہ حل کیوں نہیں ہو رہا۔؟ اب آپ بتائیں جن زمینوں کے کاغذات ہوں، انتقالات ہوں، وہاں کیسے تنازعہ ہوسکتا ہے۔ یہ ہم سب کیلئے سوچنے کا مقام ہے، اس لیے کہتا ہوں کہ قومی سوچ پیدا کریں، کیونکہ ان تنازعات کی آڑ میں ہمیں لڑایا جاتا ہے، دبایا جاتا ہے۔