
پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
سکردو: ایم ڈبلیو ایم کی تکریم شہداء کانفرنس شروع، اہم شخصیات شریک
کانفرنس میں سربراہ مجلس وحدت مسلمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، چیف آرگنائزر ایم ڈبلیو ایم سید ناصر عباس شیرازی، ایم این اے انجنئیر حمید حسین، اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان محمد کاظم میثم، انجمن امامیہ بلتستان کے صدر سید باقر الحسینی، صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم آغا سید علی رضوی، سمیت سیاسی، مذہبی جماعتوں کے قائدین شرکت کر رہے ہیں
شیعہ نیوز: ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام سالانہ عوامی جلسہ بعنوان ” تکریم شہدا و حمایت مظلومین جہاں کانفرنس” سکردو یادگار شہداء پر شروع ہو گئی۔ کانفرنس میں سربراہ مجلس وحدت مسلمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، چیف آرگنائزر ایم ڈبلیو ایم سید ناصر عباس شیرازی، ایم این اے انجنئیر حمید حسین، اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان محمد کاظم میثم، انجمن امامیہ بلتستان کے صدر سید باقر الحسینی، صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم آغا سید علی رضوی، سمیت سیاسی، مذہبی جماعتوں کے قائدین شرکت کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسلامی ممالک کا نیا بلاک بننے جا رہا ہے، علامہ راغب نعیمی
یاد رہے کہ ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے ہر سال جون کے مہینے میں سکرود میں شہداء اور مظلوم کے حوالے سے بڑے عوامی جلسے کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں اہم سیاسی و مذہبی قائدین شرکت کرتے ہیں۔