ایس کےSKنامی ادارے نے بھی شہداء کے لواحقین کے لانگ مارچ سے اظہار لاتعلقی کردیا
شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ) جب میدان میں حاضر ہونے کا وقت آیا تو بہت سے ادارے اور تنظیموں کی اصلیت کھول کر سامنے آرہی ہےکہ کون میدان کا سپاہی ہے اور کون فیس بک کا۔ میدان کے سپاہی ہونے کا دعوی کرنے والے تو پہلےشہداء کے لواحقین کو میدان میں اکیلا چھوڑ کر لاتعلقی کا اظہار کرچکے ہیں کہ شہداء کے لواحقین کی جانب سے لانگ مارچ کا اعلان انکی تنظیم کی پالیسی نہیں، اسی طرح فیس بک کے چیمپین بھی شہداء کو میڈیا و سوشل میڈیا کے میدان میں اعلانیہ لاتعلقی کا اظہار نہیں کرپائے لیکن اپنی ویب سائیٹ اور سوشل میڈیا پر خاموشی اختیار کرکے ان سے لاتعلقی کا ضرور ظاہر کی ہے، دوسری جانب اسی SK نامی ادارے نے سول سوسائیٹی جو آج وزیراعلیٰ ہاوس پر احتجاج کرے گی اسکی بھرپور تشہیر کی جارہی ہے، نا صرف سول سوسائٹی بلکہ ہر شیعہ ایشو پر بولنے والے آج شہداء کے لواحقین کے تاریخی احتجاج اور شہداء کے لواحقین جن پر ہونے والے ظلم پر یہ ادارے پھلتے پھولتے ہیں خاموش ہیں۔ جبکہ سول سوسائٹی کے دھرنے اور احتجاج پر ہم ایک آرٹیکل لکھ چکے ہیں کہ اُن لبرلز کے دھرنے کو بھی ثپوتاژ کرنے میں ان اداروں کا ہاتھ تھا جس کو انہوں نے شیعہ رنگ دیا۔لہذا ہم قوم سے مطالبہ کریں گے کہ اپنی صفوں میں گھسے ان مفادت پرستوں کو اب پہنچانے کہ کون قوم اور شہداء سے مخلص ہے اور کون نہیں؟
یہ خبر لکھنے سے قبل تک کوئی تشہری مہم SKشیعہ کلنگ نامی ادارے کی جانب سے سانحہ شکارپور کے شہداء کے لانگ مارچ کے حؤالے سے نہیں ہوئی، بعد میں ہو تو وہ الگ بات ہے!!
Post Uploded for the protest of Civil Society, But SK Bycotted Martyrs Family’s Protest at CM House However Families are on way to Karachi.