پاکستانی شیعہ خبریں

سیلاب متاثرین کے چھوٹے قرضے معاف کئے جائیں، مولانا اظہر حسین نقوی

شیعہ نیوز:مسجد و امام بارگاہ قصر ابوطالبؑ کے خطیب مولانا اظہر حسین نقوی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سیلاب متاثرین کے چھوٹے قرضے معاف کئے جائیں اور سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف پیکیج کا اعلان کیا جائے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سندھ میں بدترین سیلاب لاکھوں غریب عوام کے مکانات کو بہاکر لے گیا، غریب عوام آج بھی کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، دوسری جانب HBFC غریب عوام کو ریلیف دینے کے بجائے ان کی املاک کو نیلام کرنے کے نوٹسز جاری کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدترین سیلاب کے باعث لاکھوں مکانات تباہ ہوئے، لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوئیں، لاکھوں افراد بے گھر ہوئے، اربوں روپے مالیت کے مویشی مرچکے ہیں، عوام غذائی قلت اور بیماریوں کا شکار ہیں، ان حالات میں حکومتی سرپرستی میں چلنے والے مالیاتی ادارے غریب شہریوں کے قرضے معاف کرنے کے بجائے ان کی املاک کو نیلام کرنے کے اعلانات کر رہے ہیں، غریب شہریوں نے HBFC سے ایک لاکھ سے تین لاکھ روپے تک قرضے لئے تھے، غریب شہری بڑھتی ہوئی مہنگائی اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث ان قرضوں کی اقساط بھرنے سے قاصر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم وزیراعظم پاکستان سے دردمندانہ اپیل کرتے ہیں کہ وہ HBFC سے چھوٹے قرضے حاصل کرنے والے سیلاب متاثرین کے قرضے معاف کرنے کا اعلان کرے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button