سموٹریچ کا یہودی توسیع پسندی پر اکسانا عالمی قراردادوں کا مذاق ہے، عزت الرشق
شیعہ نیوز: اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سیاسی بیورو کے رکن عزت الرشق نے کہا ہے کہ مجرم اسرائیلی وزیرخزانہ ’بیزلیل سموٹریچ‘ اپنے اشتعال انگیز بیانات کی تجدید کرتے ہوئے آباد کاری کو وسعت دینے، ہماری مقبوضہ زمینوں کے الحاق اور ہماری عوام کو بے گھر کرنے کا مطالبہ کر رہا ہے۔ وہ غزہ کی پٹی میں جاری نسل کشی کی جنگ جار رکھنے اور فلسطینی سرزمین کے خلاف فاشسٹ قابض حکومت کی جارحانہ پالیسی کی توسیع پر زور دے کر بین الااقوامین قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کررہا ہے۔
الرشق نے ایک بیان میں مزید کہا کہ یہ "بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کو نظر انداز کرنے کے مترادف ہے جو آبادکاری کے جرائم اور نسل کشی کی جنگ کو مسترد کرتے ہیں”۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ کی حمایت نے اسرائیل کو ڈھیٹ بنادیا ہے، ہمارا جواب عالمی قوانین کے مطابق ہوگا، ایرانی مندوب
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ "یہ بیانات ایک بار پھر دنیا کے سامنے اس مجرم قابض ریاست اور ہماری تاریخی سرزمین اور ہمارے عوام کے خلاف اس کے جارحانہ منصوبوں کی حقیقت کو آشکار کرتے ہیں، اور یہ ظاہر کرتے ہیں کہ اس نسل پرستانہ اور فاشسٹ پالیسی سے ملک کی سلامتی اور استحکام کو کس حد تک خطرہ ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ "تمام ممالک سے ہمارا پرزور مطالبہ ہے کہ وہ سموٹریچ کے بیانات کو مسترد کریں اور ہماری سرزمین، ہماری قوم اور ہمارے مقدسات کے خلاف قابض اسرائیلی ریاست کے جرائم کو روکنے کے لیے ہر طرح سے کام کریں۔