اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

یمن پر سعودی جارحیت،آئی ایس او کے مختلف شہروں میں مظاہرے

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاکستان کے غیور عوام نے یمن پر سعودی جارحیت کے خلاف پاکستان کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور ریلی نکالی۔

یمن پر سعودی جارحیت کے خلاف امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے ملک کے اہم شہروں لاہور، ملتان، گلگت اور اسلام آباد میں احتجاجی ریلیوں کا انعقاد کیا۔ اس حوالے سے لاہور میں پریس کلب کے سامنے بھی احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے رہنمائوں نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 7 سال سے یمن میں مظلوم مسلمانوں کو شیطانی قوتوں کی جارحیت کا سامنا ہے، سعودی بمباری سے یمن میں اب تک ایک لاکھ سے زائد افراد زخمی و شہید اور معذور ہو چکے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں قدس کی آزادی ہی حاج قاسم سلیمانی کی شہادت کا انتقام ہے۔علامہ مختار امامی

انہوں نے کہا کہ تاریخ کے بدترین انسانی بحران، وحشیانہ حملوں کے خلاف اور یمن میں عالمی سامراج کی جارحیت کے خلاف ہمیں سڑکوں پر نکل کر استعمار دشمنی کا عملی ثبوت دینا ہوگا۔

مقررین کا کہنا تھا کہ یمن کی جیل پر جارح سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملے میں 80 سے زائد مظلوم یمنی جاں بحق اور 260 زخمی ہوئے۔ آل سعود اور متحدہ عرب امارات، عالمی سامراج امریکہ اور صیہونی حکومت کے آلہ کار اور انسانیت کے مجرم ہیں۔

مقررین کا کہنا تھا کہ یمن میں جارح سعودی اتحاد کے حملوں میں پچاسی فیصد سے زیادہ بنیادی تنصیبات تباہ ہو چکی ہیں، جبکہ عوام کو خوراک اور دواؤں کی قلت کا بھی سامنا ہے، ان تمام مظالم کے باوجود امت مسلمہ کی خاموشی اور عالمی برادری کی بے حسی افسوسناک ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button