مشرق وسطی

سوشل میڈیا مہم، سعودیہ میں قید فلسطینیوں کی رہائی کا مطالبہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سعودی عرب میں پابند سلاسل فلسطینیوں اور اردنی شہریوں کی رہائی کا مطالبہ ایک بار پھر زور پکڑ گیا ہے۔عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ زکواۃ کا مال کورونا کے علاج پرصرف کیا جاسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری مہم میں سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سعودی عرب میں قید فلسطینیوں کی رہائی کے لیے احکامات صادر کریں۔

سوشل میڈیا پرجاری مہم میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کی جیلوں میں قید کئی فلسطینی شہری پہلے ہی بیمار ہیں۔ کورونا کی بیماری نے ان کی صحت پرمزید منفی اثرات مرتب کیے ہیں اوران کی زندگی خطرےمیں پڑ گئی ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب کی حکومت نے 30 سال سے مملکت میں رہنے والے فلسطینی رہنما اور حماس کے رکن ڈاکٹر محمد الخضری اور ان کے بیٹے ھانی الخضری سمیت ایک سو سے زائد فلسطینیوں کو حراست میں لے رکھا ہے۔

مارچ کے اوائل میں ان فلسطینیوں کے خلاف سعودی عرب کی فوجی عدالت میں مقدمہ چلانے کا آغاز کیا گیا ہے۔ان فلسطینیوں پر تحریک آزادی فلسطین کے لیے مزاحمتی قوتوں اور حماس کے لیے فنڈنگ کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button