
شہید قاسم سلیمانی کو سوشل میڈیا صارفین کا شاندار خراج تحسین
شیعہ نیوز: فلسطین پر حالیہ اسرائیلی جارحیت اور حماس کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کے نتیجے میں قابض اسرائیلی افواج کے جنگ بندی کے مطالبے کے بعد اسلامی مقاومتی محاذ کی تاریخی فتح پر سوشل میڈیا صارفین نے اس جنگ کے مرکزی کردار اور اہم مددگار شہید قاسم سلیمانی کو شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ٹوئٹر پر شہید راہ القدس شہید سردار قاسم سلیمانی کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے3 ٹرینڈ ٹاپ فہرست میں شامل ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق غزہ پر اسرائیلی بربریت پر مشتمل 11 روزہ جنگ کے خاتمے کے اسرائیلی مطالبے اور اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس کی شاندار دفاعی حکمت عملی کے بعد فلسطینی عوام کی تاریخی فتح کے بعد دنیا بھر کے ہزاروں سوشل میڈیا صارفین نے اس جنگ میں اسلامی مقاومتی محاذ کے سب سے اہم اور مرکزی مددگار اور معاون شہید سردار قاسم سلیمانی جنہیں حماس کے قائد اسماعیل ہنیہ نے شہید راہ القدس کا لقب دیا تھا کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئےٹوئٹر پر 3 ٹرینڈ ز سیٹ کرکے شاندار الفاظ میں یاد کیا ہے ۔
#ThankYouSoleimani, #PalestineThanksSoleimani, #شکریہ_قاسم_سلیمانی
کے عنوان سے تین ٹرینڈ اس وقت پاکستان کے ٹاپ ٹرینڈز کی فہرست میں شامل ہیں ۔
دنیا بھر سے ہزاروں سوشل میڈیا صارفین ان ہیش ٹیگس کو استعمال کرتے ہوئے اپنے پیغام میں شہید راہ قدس سردار قاسم سلیمانی کی خدمات ، نہتے فلسطینی مسلمانوں کو مسلح کرنے کیلئے ان کی جدوجہد کو سنہری الفاظ میں یاد کررہے ہیں ۔
واضح رہے کہ فلسطین کے دفاع کی خاطر ایران اور قاسم سلیمانی کی خدمات اور قربانیوں کا اعتراف جہاں حماس اور جہاد اسلامی کی سیاسی قیادت نے کیا ہے وہیں زخم خوردہ اسرائیلی وزیر اعظم نے بھی بارہا اپنی شکست کا سارا الزام ایران پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران حماس اور جہاد اسلامی کی پشت پر نہ ہوتا تو ہم ایک ہفتے میں انہیں ختم کرچکے ہوتے۔