فلسطینیوں کے خلاف جرائم میں دوہری شہریت والے فوجی ملوث، تحقیقات کی جائیں
شیعہ نیوز: فرانسیسی اور فلسطینی انسانی حقوق کی تنظیموں نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں بین الاقوامی جرائم میں ملوث سینکڑوں اسرائیلی فوجی دوہری شہریت (فرانسیسی اسرائیلی شہریت) کے حامل ہیں۔ اس کے باوجود فرانسیسی حکام نے ابھی تک اس حوالے سے کوئی سرکاری تحقیقات شروع نہیں کی ہیں۔
یہ بات بین الاقوامی فیڈریشن فار ہیومن رائٹس FIDH) ) اور اس کی فلسطینی اور فرانسیسی رکن تنظیموں کے ایک بیان میں سامنے آئی ہے۔ ان تنظیموں میں الحق فاؤنڈیشن، المیزان سینٹر، فلسطینی سینٹر فار ہیومن رائٹس اور فرانسیسی لیگ فار ہیومن رائٹس شامل ہیں۔اس میں انہوں نے یونیل اونا نامی ان فوجیوں میں سے ایک کے خلاف فوری تحقیقات شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔
بیان کے مطابق تنظیموں نے پیرس کی عدالت کے جنگی جرائم کے یونٹ میں ایک قانونی شکایت درج کروائی۔ فرانسیسی اسرائیلی فوجی یونیل اونا کے خلاف درج کرائی گئی شکایت میں کہا گیا ہےکہ یہ فوجی دوہری شہریت رکھتا ہے اور پچھلے کچھ عرصے کے دوران یہ غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف جاری نسل کشی کی جنگ کے دوران غزہ میں اسرائیلی فوج کے ساتھ فلسطینیوں کے خلاف جرائم میں ملوث ہوچکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : عالمی جوہری ادارے سے تعاون پر ایران کا شکریہ ادا کرتے ہیں، الجزائر
یہ شکایت سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو کلپ کی بنیاد پر کی گئی ہے، جس میں کئی ایسے مناظر شامل ہیں جن میں فلسطینی قیدیوں کو سفید لباس پہنے، ہاتھ باندھے اور آنکھوں پر پٹی باندھے ہوئے اور ایک فوجی کی جانب سے فرانسیسی زبان میں توہین کا نشانہ بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ زیر حراست افراد میں سے کم از کم ایک پر تشدد کے واضح نشانات بھی ہیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ سپاہی یونل اونا نے اس تشدد کی ویڈیو بنائی تھی۔
جمع کرائی گئی شکایت کے بارے میں المیزان سینٹر فار ہیومن رائٹس کے ڈائریکٹر عصام یونس نے کہا کہ "ہم نے فرانسیسی عدالتی حکام کو فلسطینی متاثرین کی شہادتیں پیش کیں جنہیں اسرائیلی حکام نے حراست میں لینے کے دوران تشدد کے سخت طریقوں کا نشانہ بنایا۔ یہ شہادتیں شائع شدہ ویڈیو میں دستاویزی طریقوں سے قریب سے میل کھاتی ہیں جو ریاست کی طرف سے باضابطہ طور پر حمایت یافتہ منظم پالیسی کی عکاسی کرتی ہیں۔ یہ ثبوت ایسے جرائم کی فوری تحقیقات شروع کرنے اور ذمہ داروں کو قومی دائرہ اختیار کے طریقہ کار سمیت تمام سطحوں پر قانونی طور پر جوابدہ بنانے کی ضرورت پر زور دیتی ہیں۔
اس حوالے سے الحاک کے ڈائریکٹر شوان جبرین نے مزید کہا کہ "بہت سے فلسطینی شہریوں کو چیک پوائنٹس پر جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا، جہاں سے انہیں حراستی کیمپوں میں منتقل کیا گیا جہاں انہیں انتہائی ظالمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ یہ سنگین خلاف ورزیاں بین الاقوامی قانون کے تحت سختی سے ممنوع ہیں۔ فرانسیسی حکام کے لیے ضروری ہے کہ وہ ان جرائم کی تحقیقات کے لیے آگے بڑھیں اور غزہ کی پٹی میں نسل کشی سمیت خوفناک جرائم میں ملوث اپنے شہریوں کے خلاف قانونی کارروائی کریں۔
اداروں نے تصدیق کی کہ اس بات کے مضبوط شواہد کی دستیابی کے باوجود کہ اسرائیلی فوج میں خدمات انجام دینے والے کم از کم 4000 فرانسیسی بین الاقوامی جرائم کے ارتکاب میں ملوث پائے گئے ہیں۔ فرانسیسی حکام نے ابھی تک ان ممکنہ جرائم کی کوئی عدالتی تحقیقات نہیں کیں۔