مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

کچھ اسلامی ملک فلسطینیوں کے ساتھ غداری کر رہے ہیں، عبدالمالک الحوثی

شیعہ نیوز: انصار اللہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہم یہ دیکھ پا رہے ہیں کہ بعض عرب حکومتیں نہ صرف یہ کہ مظلوم فلسطین کے عوام کی حمایت نہیں کر رہی ہیں بلکہ غاصب صیہونی حکومت کا ساتھ دے کر فلسطینیوں کے ساتھ غداری بھی کر رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یمن کی انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالمالک الحوثی نے عاشورہ حسینی کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ دہشت گرد اور قابض حکومت نے غزہ پٹی میں مہاجرین کے قتل عام کے دو جرائم کیے ہیں۔ پہلا النصیرات کیمپ پر وحشیانہ حملہ کرکے 23 فلسطینیوں کو شہید کرنا اور دوسرا خان یونس میں 17 کو شہید کرنا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کی ڈوبتی معیشت کو سہارا دینے والے پانچ عرب ممالک

الحوثی نے کہا کہ امام حسین علیہ السلام نے ملت اسلامیہ کو یزید کی استبداد سے بچانے کی کوشش کی جو دین اور اس کی بقا کے لیے خطرہ تھی اور معاشرے کو بگاڑ رہی تھی۔

انھوں نے کہا کہ یمن کے پیارے لوگ یوم عاشور کو خدا کی راہ میں جہاد کو میدان جنگ میں لبیک کے نعرے کے ساتھ مناتے ہیں۔

انصاراللہ کے سربراہ نے کہا کہ یمن کے عوام نے شہداء کو پیش کرکے پرچم بلند کیا ہے اور آج الگ الگ مورچوں پر ملین کی تعداد میں ہماری موجودگی کو دیکھا جا سکتا ہے۔

الحوثی نے مزید کہا کہ مسئلہ فلسطین دنیا کا سب سے اہم مسئلہ اور بہت بڑی تباہی ہے اور یہ انتہائی شرم کی بات ہے کہ عالم اسلام میں ان میں سے اکثر نے اس مسئلے کو چھوڑ کر اس سے منہ موڑ لیا ہے اور بعض نے تو دشمن کے ساتھ مل کر فلسطین کی مظلوم عوام کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں۔ جنھیں ہم غدار کہتے ہیں۔

انصاراللہ کے سربراہ نے کہا کہ میدان جنگ اور اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ محاذ آرائی ایک ایسا میدان ہے جس میں تمام اقوام کو شرکت کرنی چاہیے اور فلسطینی عوام کی حمایت کے لیے سنجیدگی سے کھڑے ہونا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button