مشرق وسطی

ایران کے بعض میزائل ذخائر ابھی تک منظر عام پر نہیں آئے، ایرانی سینئر کمانڈر

شیعہ نیوز: سپاہ پاسداران کے سینیئر مشیر کمانڈر جباری نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کے پاس زیر زمین میزائلوں کے وسیع ذخائر ہیں جو دو سال تک روانہ کرسکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف کے مشیر، کمانڈر ابراہیم جباری نے ایران کے دفاعی نظام کی وسعت اور طاقت کے بارے میں کہا ہے کہ ایران نے اب تک اپنے مؤثر ترین میزائل اور دفاعی توانائیاں منظر عام پر نہیں لائیں۔

نیوز کے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دعوی کیا کہ ایران کے میزائل ذخائر اور زیر زمین تنصیبات اتنی وسیع ہیں کہ اگر ایران اور اسرائیل یا امریکہ کے درمیان جنگ چھڑ جائے تو ایران دو سال تک روزانہ دشمن کو میزائل مارسکتا ہے اور اس کے باوجود اس کا اسلحہ ختم نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : برازیل، ایرانی وزیر خارجہ کی معروف یہودی رہنما سے ملاقات

کمانڈر جباری نے کہا کہ ہماری مسلح افواج پوری طرح تیار ہیں۔ اب تک جو کچھ دنیا نے دیکھا ہے وہ صرف سپاہ کی فضائی طاقت ہے، جبکہ ہماری بڑی تعداد میں میزائل اور دفاعی وسائل زیر زمین محفوظ ہیں، جنہیں ہم نے ظاہر ہی نہیں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر دشمن، خاص طور پر صیہونی حکومت حملے کی غلطی کرے تو یہ جنگ ان کے لیے تباہ کن ثابت ہوگی۔ اس دن نہ صرف ایران کی فوج اور سپاہ بلکہ زمینی، فضائی اور علاقائی مزاحمتی قوتیں بھی پوری طاقت کے ساتھ میدان میں اتریں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button