اُڑنے والی کچھ مشکوک اشیاء کو ٹارگٹ کیا گیا، میجر جنرل موسوی
شیعہ نیوز: ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے اصفہان میں دھماکے کے کے بارے میں کہا کہ ایئر ڈیفینس سسٹم کے ذریعے چند مشکوک ایئرل پرجیکٹائل کو ٹارگٹ کیا گيا ہے۔
رپورٹ کے مطابق میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے کہا کہ آج صبح اصفہان میں سنائی دینے والے دھماکے ایک مشکوک چیز کو اینٹی ائیر کرافٹ سسٹم کے ذریعے نشانہ بنانے جانے کا نتیجہ تھے جس میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں : علاقے میں کشیدگی کی اصلی وجہ اسرائیلی حکومت کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات ہیں، ممتاز زہرا بلوچ
انہوں نے کہا کہ اس بارے میں تحقیقات کر رہے ہیں اور اس کے نتائج سے جلد آگاہ کردیا جائے گا۔
آج صبح تقریباً چار بجے اصفہان کے شکاری ایئر بیس کا ایئر ڈیفنس سسٹم فعال فعال ہونے کے بعد شہر کے شمال مشرقی علاقے میں دھماکے کی آوازیں سنائی دی تھیں۔
ارنا کے نامہ نگار نے ابتدائی جائزے کے بعد ہی واضح کردیا تھا کہ اصفہان شہر اور پورے صوبہ اصفہان میں صورت حال معمول پر ہے اور عام زندگی پوری طرح جاری ہے۔